23 جون 2013 - 19:30
بحرینی عوام کي انقلابي تحريک اور مظاہرے جاري

بحرين ميں آل خليفہ حکومت کي تمام تر سختيوں اور وحشيانہ کاروائيوں کے باوجود عوام کي انقلابي تحريک اور مظاہرے جاري ہيں -

ابنا: بحرين کے مختلف علاقوں سے ہمارے نمائندوں نے رپورٹ دي ہے کہ آل خليفہ حکومت کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ پير کو بھي جاري رہا –
اس رپورٹ کے مطابق مختلف علاقوں ميں عوام کے پر امن مظاہروں پر آل خليفہ حکومت کے سيکورٹي اہلکاروں اور غير ملکي فوجيوں نے حملہ کيا اور تشدد کے ذر‏يعے مظاہروں کو روکنے کي کوشش کي -
اس رپورٹ کے مطابق منامہ کے مشرق ميں واقع علاقے المحرق ميں مظاہروں ميں ہزاروں لوگوں نے حصہ ليا –
مظاہرين کے ہاتھوں ميں ملک کے قومي پرچم کے علاوہ شہيدان انقلاب کي تصاوير بھي تھيں –
مظاہرين نے اپنے ملک سے تمام غير ملکي فوجيوں بالخصوص سعودي افواج کي فوري واپسي ، شاہي حکومت کے  خاتمے اور جمہوريت کے قيام کا مطالبہ کيا - مظاہرين سے مختلف انقلابي رہنماؤں منجملہ جميعت وفاق اسلامي کے سيکريٹر جنرل شيخ علي سلمان نے خطاب کيا –
انہوں نے اپنے خطاب ميں کہا کہ بحرين کے عوام آمريت کے خاتمے تک اپني تحريک جاري رکھيں گے - انہوں نے اسي کے ساتھ کہا کہ ہماري تحريک مکمل طور پر  پر امن ہے اور بين الاقوامي اداروں نيز انساني حقوق کي تنظيموں کو پر امن مظاہرين پر ملکي اور غير ملکي افواج کے حملوں اور عوام کي وحشيانہ سرکوبي کا نوٹس لينا چاہئے –
دوسري جانب آل خليفہ حکومت کے وحشيانہ اقدامات ميں شدت آنے کي خبر ملي ہے- رپورٹوں ميں بتايا گيا ہے کہ لوگوں کے گھروں پر چھاپوں اور گرفتاريوں کا سلسلہ بڑھ گيا ہے –
جميعت وفاق اسلامي نے ايک بيان جاري کرکے اعلان کيا ہےکہ آل خليفہ حکومت کے سيکورٹي اہلکاروں نے العکر، بني جمرہ، النويدارات ، الديہ، اور ابوصيبع نامي علاقوں ميں چاليس سے زائد گھروں پر چھاپے مارے ہيں - اس رپورٹ کے مطابق فوجيوں نے ان چھاپوں ميں زہريلي آنسو گيس کا بے تحاشا استعمال کيا جس سے بہت سے لوگ متاثر ہوئے ہيں –
ادھر بحرين کي   عدالت عاليہ  نے ،  ايک پوليس الکار کو ايک خاتون صحافي کو ايذائيں دينے کے الزام سے بري کرنے  کے نچلي عدالت کے فيصلے کو برقرار رکھنے کا فيصلہ صادر کيا ہے –
اس پوليس اہلکار پر سن دو ہزار گيارہ ميں فرانسيسي ٹيليويژن اور مونٹے کارلو ريڈيو کے لئے کام کرنے والي ايک خاتون صحافي نازحہ سعيد کو زدوکوب کرنے اور  ايذائيں دينے کا الزام تھا - اکتوبر دو ہزار بارہ ميں  عدالت نے اس کو   الزام سے بري کرديا تھا جس کے خلاف عدالت عاليہ ميں اپيل دائر کي گئي تھي جس نے نچلي عدالت کے فيصلے کو برقرار رکھتے ہوئے پوليس اہلکار کو  بے گناہ قرار ديا ہے –
بحرين ميں فروري دو ہزار گيارہ سے عوام کي انقلابي تحريک جاري ہے –
  يہ تحريک جمہوري اصلاحات کے مطالبے کے تحت شروع ہوئي تھي ليکن مظاہرين کي سرکوبي کے لئے سعودي عرب سميت خليج فارس کے مختلف ملکوں کي افواج کي آمد اور ملکي و غير ملکي افواج کي فائرنگ ميں درجنوں افراد کي شہادت کے بعد يہ تحريک اب تحريک آزادي ميں تبديل ہوچکي ہے اور عوام نے اعلان کيا ہے کہ  آل خليفہ حکومت کے خاتمے اور جمہوريت کے قيام تک ان کي تحريک جاري رہے گي -  
.......
/169